• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیتی قرارداد اتفاق رائے سے منظور

فوٹو فائل
فوٹو فائل

سینیٹ آف پاکستان نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی رہنما  اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیتی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی۔

حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر قرارداد پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے پیش کی۔

سینیٹ میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے بیروت میں حملے اور فلسطینوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل بین الاقوامی مجرم اور دہشتگرد ریاست کا روپ دھار رہا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اسرائیل بلاوجہ مسلم ممالک پر حملہ آور ہے، مسلم ممالک متحد ہوں اور اسرائیل کو دہشتگرد کارروائی سے روکیں، غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کو یقینی بنایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید