اعجاز انور چوہان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے عہدے پر بحال ہوگئے۔
الیکشن کمیشن نے اعجاز انور چوہان کی بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گریڈ 20 کے افسر اعجاز انور چوہان کو او ایس ڈی بنادیا تھا۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ گنتی کے لحاظ سے کل مذاکرات کا تیسرا دور ہے مگر عملًا پہلا دور ہوگا،
تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین یک زبان ہوگئے۔
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پر امریکی شہریت حاصل کرنے کے الزام کے حوالے سے صادق سنجرانی نے دوہری شہریت کی تردید کی ہے۔
گواہان نے ملزمان سے برآمد ہونے والے ثبوت بھی عدالت میں پیش کیے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں مذاکرات ہوں، حکومتی حلقوں سے اس پر بات چیت چل رہی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے مرحوم ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایم ڈی اے اور کے ڈی اے کے خلاف درخواست پر عدم پیشی پر ڈی جی کے ڈی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ ،دہشت گردی اور بھتہ خوری پولیس قربانیوں کے باعث کم ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے 3 بار اڑان بھرنے کی کوشش کی، جو کریش ہوئی۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سیاسی آدمی ہوں، ہمیشہ سے مذاکرات کا حامی ہوں، اصول پر ہونے سے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو آمادہ کیا جا سکتا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جنرل افسر نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر انتہائی وحشیانہ جبر کی ذاتی طور پر نگرانی کی۔
وزیرِ توانائی سردار اویس لغاری کا کہنا ہے کہ اپریل میں پاکستان اس خطے میں سب سے سستی بجلی دینے والا ملک ہو گا۔
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ بلاول بھٹو زرداری کو موصول ہو گیا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سرکاری جہاز پر فیملی سمیت سفر کرنے والے افسران کو معطل کر دیا گیا۔
امن معاہدے کے تحت ضلع کرم کے گاؤں بالش خیل اور خار کلی میں مزید 2 بنکرز گرا دیے گئے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے میونسپل سروسز سے متعلق اچھا اقدام کیا ہے۔