پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے رہنما الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کے دفاع میں سامنے آگئے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت نے کسی جرم میں ترمیم نہیں کی، قانون سازی مؤثر بہ ماضی بھی ہوتی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ قانون سازی سے الیکشن ایکٹ کی شقوں کو مزید واضح کیا گیا ہے۔ اپوزیشن کے ارکان بیان حلفی دے چکے ہیں کہ انکا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں سنی اتحاد کونسل سے ہے۔
پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے کہا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل عدالت کے خلاف نہیں بلکہ لوٹاکریسی کے خاتمے کے لیے ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس قانون میں پارٹی سے وفاداری کو یقینی بنایا گیا ہے اور اپوزیشن کی پارٹی شروع ہونے سے پہلے ہی ختم کرنے کا بندوبست کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں مزید ترمیم کا بل 2024 اپوزیشن کے شدید احتجاج اور مخالفت کے باوجودکثرت رائے سے منظور کر لیا۔