• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجیش کھنہ کو ممتاز کی کون سے بات سخت ناپسند تھی؟

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

بالی ووڈ کی دنیا پر 60 اور 70 کی دہائی میں راج کرنے والی معروف آن اسکرین جوڑیوں میں سے ایک اداکارہ ممتاز اور اداکار راجیش کھنہ کی بھی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 76 سالہ اداکارہ ممتاز نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ماضی کی یادوں کو تازہ کیا۔

دوران انٹرویو انہوں نے انکشاف کیا کہ جب کبھی میں اپنے ہم عصر اداکاروں جیسے دھرمیندر جی یا دیو (آنند) صاحب کے ساتھ فلمیں سائن کرتی تھی تو یہ بات راجیش کھنہ کو سخت ناگوار گزرتی تھی اور وہ پریشان ہوجاتے تھے لیکن وہ خود دوسری ہیروئنز کے ساتھ کام کیا کرتے تھے اور میں کبھی بھی ان سے ناراض نہیں ہوتی تھی۔

ممتاز کے مطابق راجیش کھنہ کو یہ لگتا تھا کہ جیسے میں ان کی ملکیت ہوں، لیکن میں نے کبھی اس بات پر اعتراض نہیں کیا، بلکہ اسے یوں ہی دیکھا کہ جیسے انہیں میرا خیال ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ماضی میں ان کا موازنہ اس وقت کی مشہور اداکارہ شرمیلا ٹیگور سے کیا جاتا تھا لیکن کبھی بھی یہ موازنہ ان کے درمیان حسد یا کسی تنازعے کی وجہ نہیں بنا۔

شرمیلا ٹیگور کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں، میں نے 8 برس کی عمر سے کام شروع کیا تھا، اور میں نے جو کچھ سیکھا وہ کام کے دوران سیکھا لیکن شرمیلا ٹیگور کافی پڑھی لکھی نفیس خاتون ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شرمیلا ٹیگور اور کاکا (راجیش کھنہ) کی کئی فلمیں فلاپ ہوئیں لیکن شکر ہے میری راجیش کھنہ کے ساتھ کوئی بھی فلم فلاپ نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ ممتاز اور راجیش کھنہ نے کئی ہٹ فلموں دی ہیں جن میں دو راستے، بندھن ، سچا جھوٹا،دشمن، اپنا دیش ، روٹی ، آپ کی قسم اور پریم کہانی شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید