بالی ووڈ کی نامور ڈانسر و اداکارہ نورا فتحی نے ماضی میں دیئے گئے فیمینزم سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ ڈانسر نے حالیہ انٹرویو کے دوران فیمینزم سے متعلق ماضی میں دیئے گئے ایک بیان پر معذرت کرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے بیانیئے سے لوگوں کو تکلیف ہوئی جس پر میں معذرت خواہ ہوں، میرا یہ مقصد نہیں تھا بلکہ میں تو چاہتی ہوں کہ جو کچھ آج مغرب میں ہو رہا ہے وہ یہاں نہ ہو۔
اداکارہ کے مطابق روایات، اقدار اور اخلاقیات سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے، میں اس نظریئے پر یقین رکھتی ہوں کہ دونوں مرد و عورت کو مل کر اپنے بچوں کی پرورش کرنی چاہئے اور انہیں معاشرے کا ایک قابل فرد بنائیں۔
یاد رہے کہ نورا فتحی نے ماضی میں فیمینزم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیمینزم کے نام پر جس نظریے کو معاشرے میں عام کیا جا رہا ہے وہ قدرت کے نظام اور ہماری روایتی خاندانی اقدار کے خلاف ہے۔