• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنم جنگ کے بعد بہن، آمنہ جنگ کے ہاں بھی ننھے مہمان کی آمد

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام 

پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان، صنم جنگ کی بہن، آمنہ جنگ کے ہاں بھی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے اختتام پر اداکارہ صنم جنگ کے یہاں 8 سال بعد دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

صنم جنگ نے اس خوشخبری کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر کیا تھا۔

صنم جنگ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ 22 جولائی کو اِن کے یہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام اُن کی بڑی بیٹی عالایا نے علیزا رکھا ہے۔

دوسری جانب اب معروف اداکارہ کی بہن، آمنہ جنگ نے بھی اپنے یہاں ننھی پری کو خوش آمدید کہا ہے۔

آمنہ جنگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ہاتھ اور نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’نویا فہد سلطان‘ رکھا ہے۔

آمنہ جنگ نے انسٹاگرام پوسٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بیٹی کو جنم دینے پر اپنے جذبات بھی شیئر کیے ہیں۔


آمنہ جنگ نے اپنے فالوورز سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ صنم جنگ کی بہن، آمنہ جنگ کی فروری 2022ء میں بیرسٹر فہد سلطان سے شادی ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید