پاکستان کی مشہور اسکرین رائٹر اور ہدایت کارہ بی گل ساتھی رائٹر خلیل الرحمٰن قمر کی معترف نکلیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے عفت عمر کے پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے اسکرین رائٹر خلیل الرحمٰن قمر کے کام کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ ابھی میں اس مقام پر نہیں پہنچی جہاں اسکرپٹ بدلنے کی ضرورت محسوس نہ ہو، اسکرپٹ بدلنے کی ضرورت ہمیشہ محسوس ہوتی ہے۔
انہوں نے ساتھی مصنف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہیں سراہا اور کہا کہ خلیل الرحمٰن نے اپنے آپ کو ثابت کیا ہے، اس لیے انہیں اسکرپٹ بدلنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔
بی گل کے مطابق خلیل الرحمٰن کے لکھے ہوئے کئی ڈرامے ہٹ ہوئے ہیں، ان کے مکالمے مجھے زیادہ پسند نہیں لیکن پرستاروں کو بہت پسند ہیں اور ناظرین کے ذہن میں بھی ہیں۔