• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے کیس میں ملوث ملزم نے ضمانت کی درخواست دائر کر دی

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

بالی ووڈ کے سلطان سُپر اسٹار اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ میں ملوث وکی گپتا نے ضمانت کی درخواست دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی گپتا سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ میں ملوث چھ ملزمان میں سے ایک ہے، جس نے ممبئی کی خصوصی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے۔

ملزم نے گزشتہ روز ممبئی کی خصوصی عدالت میں ضمانت کے لیے دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس نے گینگسٹر لارنس بشنوئی کے کردار سے متاثر ہوکر اداکار کے گھر پر فائرنگ کی، بصورت دیگر اس کا سلمان خان کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسے لارنس بشنوئی گینگ کی طرف سے کوئی کال موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی جیل میں قید گینگسٹر کا اس واقعے سے کچھ لینا دینا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ وکی گپتا درحقیقت الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر گینگسٹر لارنس بشنوئی کو دیکھ کر ان سے متاثر تھا اور وہ بھگت سنگھ کے پیروکار میں سے تھا اس لیے لارنس بشنوئی کے اصولوں کی بھی اندھادھند تقلید کرتا تھا۔

درخواست میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئیہے کہ وکی گپتا اس سے قبل کبھی کسی جرم میں ملوث نہیں رہا، کورونا کے دوران ملازمت جانے کے باعث پریشان تھا اس لیے سااتھی ملزم ساگر پال کے کہنے پر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہوگیا۔ اسے اداکار کی رہائش گاہ پر حملے سے ایک روز قبل تک مذکورہ حملے کا علم نہیں تھا اور انہیں انمول بشنوئی نے ہدایت دی تھی کہ وہ سلمان خان کو کالے ہرن کے مبینہ قتل کے جرم میں صرف ڈرائے۔

سلمان خان کی رہائشگاہ پر فائرنگ، مبینہ حملہ آوار گرفتار

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی رہائشگاہ کے باہر فائرنگ کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت وکی صاحب گپتا اور ساگر شری جوگیندر پال کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق بہار سے ہے۔ پولیس کے مطابق انہوں نے دونوں مبینہ ملزمان کو گجرات کے علاقے بھوج سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے بھوج کے ایک مندر میں پناہ لی ہوئی تھی، خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کی صبح ممبئی میں سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر بائیک پر ہیلمٹ پہنے 2 مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے تھے۔ بعدازاں گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے بذریعہ سوشل میڈیا اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ واضح رہے کہ بشنوئی گینگ گلوکار سدھو موس والا اور راجپوت رہنما، سماجی کارکن اور کرنی سینا کے سربراہ سکھ دیو سنگھ گوگامڈی سمیت کئی ہائی پروفائل قتل کیس میں ملوث ہے

واضح رہے کہ 14 اپریل بروز اتوار کی صبح ممبئی میں سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر بائیک پر ہیلمٹ پہنے 2 مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے تھے۔

بعدازاں گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے بذریعہ سوشل میڈیا اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

واضح رہے کہ بشنوئی گینگ گلوکار سدھو موس والا اور راجپوت رہنما، سماجی کارکن اور کرنی سینا کے سربراہ سکھ دیو سنگھ گوگامڈی سمیت کئی ہائی پروفائل قتل کیس میں ملوث ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید