وفاقی حکومت نے نئے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تعینات کرنے کی تیاری مکمل کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے راشد لنگڑیال کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔
واضح رہے کہ گریڈ 21 کے راشد لنگڑیال اس وقت سیکریٹری پاور ڈویژن ہیں۔
خیال رہے کہ موجودہ چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے رکھی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کی منظوری کےلیے بھجوادی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ حکومت نئے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کےلیے کوئی فیصلہ نہیں کر پا رہی۔