سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں کل سے انٹر میڈیٹ کے امتحانات شروع ہوں گے۔
یہ بات حیدرآباد کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے جاری نوٹیفکیشن میں بتائی ہے۔
چیئرمین انٹر بورڈ کے مطابق تمام 9 اضلاع میں بیک وقت انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ہوں گے۔
جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں پاک بھارت حالیہ صورتِ حال اور ملکی سلامتی سمیت اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ صدر مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔
بھارت نے اتوار کی رات متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔
نجی موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ آندھی کے پیش نظر بل بورڈ، درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں، کراچی میں 9 سے 10 مئی کے دوران بھی بارش کا امکان ہے۔
جامعہ کراچی میں پھٹنے والی 84 انچ پانی کی لائن کی مرمت مکمل کرلی گئی۔
بلوچستان کے شہر تربت میں نجی بینک میں ڈکیتی کا مقدمہ بینک منیجر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔
پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے سیکیورٹی بریفنگ میٹنگ کے بائیکاٹ پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ قومی یک جہتی کو بانی سے مشروط کرنا پی ٹی آئی کی کوتاہ اندیشی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کو دنیا کی طرف سے وہ رسپانس نہیں ملا ، جو وہ چاہتا تھا۔
وزیر اطلاعات نے سیاسی قائدین کو حکومتی سفارتی اقدامات سے آگاہ کیا۔
ماں اقراء بی بی بیٹی کے قتل کی مدعیہ بنی تو 12اکتوبر 2024 کو اسے بھی اغواء کر کے قتل کر دیا، ماں بیٹی کو 3 ماہ کے وقفے سے قتل کیا گیا اور دونوں کی لاشوں کی بے حرمتی کی گئی۔
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات سامنے آ رہے ہیں۔
سابق مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں خود خطے میں تنہا ہوچکا ہے۔
اہلسنت و جماعت کے زیرِ اہتمام کراچی میں فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی مارچ و ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد بھارت کے دورے پر نئی دہلی جائیں گے
اہلسنت و جماعت کے زیرِ اہتمام فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے کراچی میں مارچ کیا گیا۔