وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کو دنیا کی طرف سے وہ رسپانس نہیں ملا ، جو وہ چاہتا تھا۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام میں گفتگو کے دوران عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کا پاکستان سے دور دور تک کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2019ء میں بھارت کے 2 جہاز گرائے، پائلٹ کو چائے پلا کر واپس بھیجا، بھارت اگر دوبارہ ایسا کچھ کرے گا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جب بھارت پوری دنیا میں دہشت گردی کو پروموٹ کرے گا تو اس سے کیوں بات کی جائے گی۔
اُن کا یہ مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیش کی، موجودہ صورتِ حال میں پوری قوم متحد ہے۔
عطاء تارڑ نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم اپوزیشن کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں، اس وقت اپوزیشن کے کسی بیان کا جواب نہیں دینا چاہتے۔