نجی موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیر اور منگل کو شمال مشرق اور شمال مغرب میں گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں اور مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
نجی موسمیاتی ادارے کا شہریوں سے کہنا ہے کہ آندھی کے پیشِ نظر بل بورڈ، درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں، کراچی میں 9 سے 10 مئی کے دوران بھی بارش کا امکان ہے۔
حیدرآباد، ٹھٹہ، جامشورو میں 5 روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ٹنڈو الہٰ یار، ٹنڈو محمد خان اور گرد و نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، روہڑی، شہداد کوٹ میں آندھی و ژالہ باری کا امکان ہے، دادو، مورو میں بھی بارش اور آندھی و ژالہ باری کا امکان ہے۔
نواب شاہ، سیہون، سانگھڑ میں بارش اور ژالہ باری، جبکہ بدین، میرپور خاص، گولارچی، مٹھی، اسلام کوٹ میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔