• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی کی 84 انچ پانی کی لائن کی مرمت مکمل، کل سے فراہمی کا اعلان


جامعہ کراچی میں پھٹنے والی 84 انچ پانی کی لائن کی مرمت مکمل کر لی گئی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن نے 84 انچ پانی کی لائن کی مرمت مکمل ہونے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ کل سے اہلِ کراچی کے لیے معمول کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن نے یہ بھی کہا ہے کہ بلک لائنیں چارج ہونے کے بعد ڈسٹری بیوشن لائنوں میں پانی چھوڑا جائے گا، پیر کے روز شہر میں معمول کے مطابق پانی کی فراہمی بحال ہو جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید