پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے ایران نے کوششیں تیز کردیں، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام اور ایرانی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔
ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ صدر مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اسی ہفتے بھارت کے دورے پر بھی جائیں گے۔