سرگودھا (نمائندہ جنگ)ضلع سرگودھا کی عدالتوں میں 37 ہزار 924 مقدمات زیر التواء ہیں ان مقدمات کے فیصلے نہ ہونے سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس پر ہائیکورٹ نے صوبہ بھر کی تمام عدالتوں کے جج صاحبان سے کہا ہے کہ وہ مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں تاکہ عوام کو مقدمات کے سلسلہ میں ریلیف مل سکے۔