• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں گلے کاٹنے کا بیان دینے والے لیبر کونسلر رکی جونز گرفتار

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ میں گلے کاٹنے کا بیان دینے والے لیبر کونسلر رکی جونز کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق رکی جونز کو قتل کرنے کی حوصلہ افزائی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق لیبر کونسلر رکی جونز نے ہنگامہ کرنے والوں کے گلے کاٹنے کا بیان دیا تھا۔

دوسری جانب برطانیہ میں ہنگامہ آرائی میں ملوث مزید 2 افراد کو سزا سنادی گئی۔ لیورپول کراؤن میں سزا سنانے کا عمل براہ راست نشر کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جان اومالی کو 32 ماہ جیل کی سزا سنائی گئی، وہ مرسی سائیڈ کے قصبے میں ہنگامہ آرائی میں ملوث تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ولیم نیلسن مورگن کو بھی لیورپول میں ہنگامہ آرائی اور ہتھیار رکھنے پر 32 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے برطانیہ کے 20 سے زائد شہروں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی۔

برطانیہ میں لیورپول، مانچسٹر، بلیک پول سمیت 20 سے زائد شہروں میں سفید فام نسل پرستوں کے حملوں کے بعد صورتحال کشیدہ رہی اور 5 روز میں 150 پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں شہری زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید