وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے ویسٹ مڈلینڈ میں مسجد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم نے کہا ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد جیل جا کر سبق سیکھیں گے۔
سر کئیر اسٹارمر نے کہا مقصد خواہ کچھ بھی ہو، فساد پھیلانے والوں سے قانون پوری قوت سے نمٹے گا۔ بدھ کو پولیس کو درست مقامات پر تعینات کرنے کے سبب خرابی پیدا نہیں کی جاسکی۔
سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ 58 سالہ ڈیرک ڈرمنڈ کو تین سال کی سزا سے پیغام گیا کہ کرمنل جسٹس سسٹم تیزی سے کام کر رہا ہے۔
دریں اثنا برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے آج تیسری کوبرا میٹنگ بھی طلب کرلی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کو نسل پرستوں کے ممکنہ مظاہروں کے جواب میں ہونے والے مظاہروں میں ہزاروں افراد شریک تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے ہل میں ہنگامہ آرائی میں ملوث 14 افراد کی تصاویر جاری کر دیں۔ ہفتہ کو ہل میں امیگریشن کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے موقع پر پولیس نے 30 افراد کو گرفتار کیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈارٹفورڈ کونسل کے لیبر کونسلر رکی جونز کو ہنگامہ کرنے والوں کے گلے کاٹنے کا بیان دینے پر معطل کر دیا گیا۔