شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )6 ماہ قبل اغواء ہونیوالی محلہ شیش محل کی آبادی کے محنت کش کی بیٹی (ن) موقع پا کر چک نمبر 455چوک اعظم ضلع لیہ سے بھاگ کر تھانہ سٹی بی ڈویژن شیخوپورہ پہنچ گئی پولیس نے اس کی درخواست پر 4ملزمان ، سلیم،شفیق،سعید اور بوٹا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں مغویہ نے کہا ہے کہ مجھے ملزمان شہر سے زبردستی اغواء کرکے کار میں ڈال کر مذکورہ گاؤں لے گئے تھے اور مجھ سے زیادتی کرتے رہے ۔