• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخر ہے کہ اللّٰہ نے مجھ ناچیز کو ارشد ندیم جیسے نوجوان کو سامنے لانے کا وسیلہ بنایا: شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف ـــ فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف ـــ فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود آفیشل پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وزیرِاعظم شہباز شریف کو ٹی وی پر ارشد ندیم کی پرفارمنس براہ راست دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

شہباز شریف نے ارشد ندیم کی شاندار کامیابی اور اولمپکس کی تاریخ میں ان کے جیولین تھرو کا نیا ریکارڈ قائم کرنے پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں پرفارمنس کو براہ راست دیکھا۔

شہباز شریف نے تین دہائیوں بعد اولمپکس مقابلوں میں تمغہ جیتنے پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اللّٰہ کے فضل و کرم سے جو فصل بطور خادمِ اعلیٰ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے ذریعے بوئی اس کے شاندار ثمرات دنیا بھر میں پاکستان کا نام بلند کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ ارشد ندیم جیسے باصلاحیت نوجوان کو سامنے لانے کے لیے اللّٰہ رب العزت نے مجھ ناچیز کو وسیلہ بنایا.

قومی خبریں سے مزید