• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا ارشد ندیم کیلئے10 کروڑ روپے انعام کا اعلان

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کے لیے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔

مریم نواز نے ارشد ندیم  کو پیرس اولمپکس میں شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی پر ارشد ندیم نے گولڈ میڈیل جیت کر قوم کو تحفہ دیا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ارشد ندیم نے مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے 40 سال بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ارشد ندیم کےنام سے منسوب اسپورٹس سٹی بنانےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میاں چنوں میں ارشد ندیم اسپورٹس سٹی بنے گا۔


قومی خبریں سے مزید