وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین کی زرعی شعبے میں ترقی قابل تقلید ہے، پاکستان کے ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو ریفرشر کورسز کیلئے چین بھجوا رہے ہیں۔
کراچی میں زرعی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین دوستی کے مضبوط رشتے میں بندھے ہیں، بڑی تعداد میں چینی سرمایہ کاروں کی نمائش میں شرکت خوش آئند ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان چین کے برادرانہ تعلقات کو مضبوط تجارتی روابط میں تبدیل کرنا ہے، اپنے حالیہ دورہ چین میں شانسی صوبے میں زرعی یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت زراعت پر مبنی ہے، گزشتہ مالی سال میں زرعی برآمدات 3 ارب ڈالر ہیں، پاکستان میں زرعی برآمدات میں اضافے کے وسیع مواقع ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے زرعی پیداوار کو بڑھایا جاسکتا ہے، وفاق اور صوبوں کو مل کر زرعی شعبے کی ترقی پر توجہ دینا ہوگی۔