• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 ماہ سے بیرون ملک پاکستانی اوسط 3 ارب ڈالر بھیج رہے ہیں

فوٹو فائل
فوٹو فائل

5 ماہ سے بیرون ملک پاکستانی اوسط 3 ارب ڈالر ملک میں بھیج رہے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال جولائی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2 ارب 99 کروڑ 52 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے ہیں، جو گزشتہ برس جولائی سے 48 فیصد زائد ہیں، مگر رواں سال جون کے مقابلے میں 5 فیصد کم ہیں۔

اسٹیٹ بینک اعداد کے مطابق فروری میں ورکرز ترسیلات سوا دو ارب تک گرنے کے بعد مسلسل بڑھی ہیں۔ مئی کی ترسیلات 3 ارب 24 کروڑ ڈالر کسی ایک مہینے میں بلند ترین تھیں اور مارچ سے جولائی کی اوسط ترسیلات 3 ارب 3 کروڑ ڈالر رہیں۔

جولائی میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 76 کروڑ ڈالر بھیجے، جبکہ متحدہ عرب امارات سے 61  کروڑ ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجی گئی ہیں۔

 برطانیہ سے 44 کروڑ، یورپی یونین سے 35 کروڑ جبکہ امریکا سے 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجی گئی ہیں، آسٹریلیا سے 5.34 کروڑ اور کینیڈا سے 4.21 کروڑ ڈالر کی ورکرز ترسیلات بھیجی گئی ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید