• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: تمام سرکاری گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر قومی پرچم آویزاں کرنے کا حکم

فائل فوٹ
فائل فوٹ

چیف ٹریفک افسر (سی ٹی او) لاہور عمارہ اظہر نے تمام سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر قومی پرچم آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔

ایک بیان میں عمارہ اطہر نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر ٹریفک پولیس بہترین انتظامات کر رہی ہے،  جشن آزادی کی تقریبات کے دوران گریٹر اقبال پارک، واہگہ و دیگر مقامات پر اضافی نفری تعینات ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ، ہلڑ بازی اور ریسنگ کے خلاف خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔

سی ٹی او کا کہنا ہے کہ جشن آزادی پر عارضی اسپیڈ بریکر لگاتے ہوئے ہلڑ بازوں کو کنٹرول کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید