• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرکوٹ: پولیس نے 10 سالہ بچی کی شادی کی کوشش ناکام بنادی

سندھ پولیس نے عمر کوٹ کے قریب اوڈ محلے میں 10 سالہ بچی کی شادی کی کوشش ناکام بنادی۔

پولیس حکام کے مطابق اوڈ محلے میں 10 سالہ بچی کی شادی 24 سالہ نوجوان سے کروائی جارہی تھی جو پولیس نے ناکام بنادی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ اس کے والدین، دولہا اور شادی کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید