• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے پاسپورٹ اجراء میں تاخیر پر قابو پانے کے لیے اہم فیصلے کرلیے گئے

پاسپورٹس حکام نے نئے پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کے معاملے پر قابو پانے کےلیے اہم فیصلے کرلیے۔

ذرائع کے مطابق پاسپورٹس اینڈ امیگریشن حکام نے 20 لیمینیٹرز اور 20 پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاسپورٹ کے بروقت اجراء کو یقینی بنانے کےلیے 5 جدید آر ایم پی اور 2 ای پاسپورٹ پرنٹرز بھی خریدے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق نئے پرنٹرز، لیمینیٹرز سے 1 گھنٹے میں 1000 پاسپورٹس پرنٹ کیے جاسکیں گے۔ جدید پرنٹرز، لیمینیٹرز سے پرنٹنگ صلاحیت 22 ہزار سے یومیہ 55 ہزار تک ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پاسپورٹ حکام نے آئندہ 6 ماہ کےلیے لیمینیشن پیپرز کا اسٹاک منگوالیا ہے، فیصلے سے ستمبر کے آخری ہفتے سے بیگ لاک ختم ہونا شروع ہوسکے گا۔

ذرائع کے مطابق پرنٹنگ صلاحیت بڑھانے کےلیے سال میں دو بار پرنٹرز خریدنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ پراسیسنگ اسپیڈ بڑھانے کےلیے نیا ڈیٹا بیس بھی بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نئے ڈیٹا بیس کی مدد سے نادرا اور دیگر اداروں سے ڈیٹا فوری ویریفائی کیا جاسکے گا۔

قومی خبریں سے مزید