لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ریونیو وسائل بڑھانے کا ہدف دے دیا-وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب ریونیو اتھارٹی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا-پنجاب ریونیو اتھارٹی کے نئے چیئرمین نعمان یوسف نے بریفنگ دی-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ریونیو وسائل بڑھانے کی ہدایت کی-عام آدمی کو متاثر کیے بغیرپی آر اے کے ریونیو ہدف میں 50ارب کا اضافہ تجویز کیا گیا- پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ریئل ٹائم انٹی گریشن آف ڈیٹا بیس کیلئے ایف بی آر سے منسلک کیاجائے گا-پنجاب کے مزید 12اضلاع میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیاگیا - مری، اٹک، جہلم، قصور، شیخوپورہ ،جہلم،منڈی بہاؤالدین میں ریونیو اتھارٹی آفس قائم ہوں گے- بہاولپور، اوکاڑہ، خانیوال، مظفرگڑھ، ڈی جی خان،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی پی آر اے کو فنکشنل کیا جائے گا-چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر،سیکرٹری فناس مجاہد شیر دل اوردیگر افسران بھی موجود تھے-