• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استاد حامد علی خان نے ناپا میں شاندار پرفارمنس سے محفل لوٹ لی

استاد امانت علی خان—فائل فوٹو
استاد امانت علی خان—فائل فوٹو 

استاد امانت علی خان کے بھائی اور پٹیالہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے نامور کلاسیکل گلوکار استاد حامد علی خان نے ناپا میں اپنی شاندار پرفارمنس سے محفل لوٹ لی۔

گلوکار استاد حامد علی خان نے راگ درباری پیش کیا تو اپنی ہر تان و لے پر داد سمیٹی اور سننے والوں کو کسی اور ہی دنیا میں لے گئے۔

اُنہوں نے ناصرف مختلف راگ بلکہ پٹیالہ گھرانے کی روایتی بندش بھی پیش کی۔

یہ تقریب ناپا اور آل پاکستان میوزک کانفرنس کے اشتراک سے منعقد کی گئی جس میں باذوق سامعین نے بھرپور شرکت کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید