خیبر پختون خوا میں 5 سال میں بچوں، خواتین اور خواجہ سراؤں پر 12 ہزار 164 پُرتشدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
صوبے میں خواتین، بچوں اور خواجہ سراؤں پر تشدد کا 5 سال کا ڈیٹا مرتب کر لیا گیا ہے۔
پولیس دستاویز کے مطابق صوبے میں 5 سال کے دوران بچوں پر تشدد کے 3 ہزار 598 کیسز درج ہوئے جبکہ بچوں پر تشدد کے مقدمات میں صرف 187 ملزمان کو سزائیں ہوئیں۔
دستاویز کے مطابق خیبر پختون خوا میں خواتین پر تشدد کے 8 ہزار 299 واقعات درج ہوئے اور ان کیسز میں 168 افراد کو سزائیں ہوئیں جبکہ 5 سال میں خواجہ سراؤں پر تشدد کے 234 واقعات میں صرف 1 کیس میں ملزمان کو سزا ہوئی۔
دستاویز سے معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ سال بچوں پر تشدد کے درج 924 کیسز میں سے 81 ملزمان کو سزائیں ہوئیں۔
2022ء میں 844، 2021ء میں 827، 2020ء میں 473 اور 2019ء میں 530 بچوں پر تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ سال خواتین پر تشدد کے 1859، 2022ء میں 1930، 2021ء میں 1566، 2020ء میں 1585، 2019ء میں 1359 کیسز درج ہوئے۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ سال خواجہ سراؤں پر تشدد کے61، 2022ء میں 88، 2021ء میں 61، 2020ء میں 40 اور سال 2019ء میں 17 مقدمات درج ہوئے۔