• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران شدید زخمی

پاکستانی کوہ پیما ایم مراد سدپارہ—فائل فوٹو
پاکستانی کوہ پیما ایم مراد سدپارہ—فائل فوٹو

پاکستانی کوہ پیما ایم مراد سدپارہ براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران شدید زخمی ہو گئے۔

ایم مراد سدپارہ کے ٹو سمیت 8 ہزار سے بلند 4 پہاڑ سر کر چکے ہیں۔

بیس کیمپ ذرائع کے مطابق ایم مراد سدپارہ براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران کیمپ ون پر پتھر لگنے سے شدید زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستانی کوہ پیماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ زخمی کوہ پیما کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوری ریسکیو کیا جائے۔

ایم مراد سدپارہ نے گزشتہ ہفتے کے ٹو کی بلندی سے کوہ پیما کی لاش کو اتارا تھا، وہ کے ٹو کی صفائی مہم کی قیادت کر رہے تھے۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ جی بی نے مراد سدپارہ کو ریسکیو کرنے کے لیے انتظامیہ کو ہدایات کی ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان فیض اللّٰہ فراق کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت مراد سدپارہ کو ریسکیو کرنے میں معاونت کرے گی۔

فیض اللّٰہ فراق کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے دو مقامی پورٹرز کو براڈ پیک پر پہنچا دیا ہے، تجربے کار پورٹرز مراد سدپارہ کو تلاش کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید