نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر عثمان خان ٹیم سے باہر ہوگئے۔
ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ عثمان خان کو پہلے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران ہیم اسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا، ایم آر آئی اسکین میں لو گریڈ ٹیئر کی تصدیق ہوئی ہے۔
عثمان خان 2 اپریل کو ہملٹن میں ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ کےلیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم نیپئر سے ہیملٹن پہنچ گئی، کھلاڑی آج آرام اور کل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔