قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد اور کشتواڑ میں محاصرے اور تلاشی کے دوران فائرنگ کرکے ایک کشمیری کو شہید کردیا جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
سری نگر سے کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔
کے ایم ایس کے مطابق مقبوضہ وادی کے دونوں اضلاع میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے، ضلع اسلام آباد میں محاصرے اور تلاشی آپریشن میں 2 بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوگئے جبکہ 4 زخمی ہوئے۔