• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائس چانسلر کالج فار ویمن یونیورسٹی کا ہسٹری میوزیم مریم نواز سے منسوب کرنے کا اعلان

وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر شگفتہ ناز نے کہا ہے کہ مریم نواز ہماری یونیورسٹی کی ممتاز اولڈ اسٹوڈنٹ ہیں۔

ایک بیان میں وائس چانسلر شگفتہ ناز نے کہا کہ یونیورسٹی کا ہسٹری میوزیم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے منسوب کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں مریم نواز نے ایک قابل قدر کامیابی سمیٹی اور وہ وزیراعلیٰ پنجاب بنیں۔

ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز کی سیاست میں کامیابیوں کی پذیرائی کرتے ہوئے ہسٹری میوزیم ان کے نام سے منسوب کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو اپنی مادر علمی کے دورے کی باضابطہ دعوت دے دی ہے، خاتون وزیراعلیٰ کی شخصیت طالبات کےلیے قابل تقلید ہے۔

قومی خبریں سے مزید