• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا

سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز سے پہلے انگلینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس انجرڈ ہوگئے۔

دی ہنڈریڈ لیگ میں رنس لینے کے دوران بین اسٹوکس انجرڈ ہوئے، اسٹریچر نہ ہونے کی وجہ سے بین اسٹوکس کو چل کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔

بین اسٹوکس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی چوٹ کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔

انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 21 اگست کو کھیلا جائے گا، پہلے ٹیسٹ میں اب کپتان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید