• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بر طانیہ میں مسلم فسادات پر تشویش ہے، علامہ ہشام الہی ظہیر

لاہور(خبرنگار)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے بر طانیہ میں مسلم فسادات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا برطانیہ جیسے ممالک میں شر پسندوں کی جانب سے بہت بڑی تعداد میں مسلمانوں کے گھروں، دکانوں پر حملے مغربی ممالک میں بسنے والی مسلم کمیونٹی کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔پو ری دنیا کے مسلمان اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کی راہ کو ہموار کریں اور اسلام فوبیا کے مرتکب ممالک کا مکمل بائیکاٹ کریں۔متعدسفید فام د شر پسندنسل پرستوں کے بڑے حملے کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہو چکی ہے۔، بر منگھم، مانچسٹر، لیور پول، بلیک پول سمیت جہاں جہاں مسلم کمیونٹی آباد ہے وہاں کی عورتیں، مرد، بچے، جوان سبھی غیر محفوظ ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ بنگلہ دیش کے حالیہ واقعات میں بھارت جان بوجھ کر پاکستان کو گھسیٹ رہا ہے۔ آج خلیج بنگال کے اندر دو قومی نظریے کو دفن کرنے کے دعوے دار کہاں ہیں۔