• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانوں سے ہارنے والا پہلا کھلاڑی روبوٹ متعارف


گوگل ڈیپ مائنڈ نے مصنوعی ذہانت کے استعمال سے کام کرنے والا جدید روبوٹ متعارف کروا دیا ہے جو کسی بھی اوسط ٹیبل ٹینس کھلاڑی سے مقابلہ کر سکتا ہے اور اس سے ہار بھی سکتا ہے۔

فیوچرازیم نامی کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس روبورٹ سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ اس کھیل میں ایک عام انسانی صلاحیت کی سطح کے برابر کارکردگی پیش کرنے والا پہلا روبوٹ ہے۔

گوگل ڈیپ مائنڈ نے مزید بتایا کہ اس روبورٹ کو چھوٹے سے چھوٹے کام جیسے گیند کو واپس کرنا اور مشکل کام جیسے گیم کو جیتنے کے لیے حکمت عملی تیار کرنا، منصوبہ بندی کرنا وغیرہ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

مزید برآں، ڈیپ مائنڈ کا کہنا ہے کہ انسانوں کو ٹیبل ٹینس میں مہارت حاصل کرنے کے لیے برسوں کی تربیت و محنت درکار ہوتی ہے جبکہ اس کھیل میں روبوٹک صلاحیتوں کو جدید تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے انسانی صلاحیتوں کی سطح پر لایا گیا ہے، جس سے یہ تیز رفتار حرکت، بروقت درست اور منتقی حکمت عملی اپنانا، فیصلہ سازی کرنا اور انسانوں سے براہ راست مقابلہ کرسکتا ہے۔

ڈیپ مائنڈ کے مطابق ماہر کھلاڑی کے مدِ مقابل کھیلتے ہوئے یہ روبوٹ تمام مقابلے ہار گیا، جبکہ نیے کھلاڑی کے مقابلہ کرتے ہوئے یہ تمام میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ اوسط درجے کے ساتھ کھیلتے ہوئے یہ اپنی 55 فیصد صلاحیت استعمال کرتا ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید