• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پیرس اولمپکس میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام بھارتی جیولن تھروور نیرج چوپڑا کی ملکیت میں کئی مہنگی گاڑیاں، موٹر سائیکل، ٹریکٹر اور پُر تعیش بنگلہ ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی گولڈن بوائے نیرج چوپڑا اس بار چاندی کا تمغہ اپنے نام کرکے بھارت کے کی جانب سے مسلسل دو بار اولمپکس میں تمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال نیرج چوپڑا کے اثاثوں کی مجموعی مالیت تقریباً 37 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ ان کی سالانہ آمدنی 4 کروڑ بھارتی روپے سے زائد ہے جس کے مطابق ان کی ماہانہ آمدنی تقریباً 30 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

نیرج چوپڑا پانی پت کے قریب ہریانہ میں ایک شاندار پپتعیش تین منزلہ بنگلے کے مالک ہیں۔ ان کی ملکیت میں کم از کم 7 مہنگی گاڑیاں ہیں، جن میں 2 کروڑ بھارتی روپے کی رینج روور اسپورٹ ، 93.52 لاکھ بھارتی روپے کی فورڈ مستنگ جی ٹی، ٹویوٹا فورچیونر جس کی مالیت تقریباً 33 سے 51 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

اس کے علاوہ بھارتی کار ساز کمپنی مہندرا کے چیئرمین آنند مہندرا کی جانب سے ملنے والی ایکس یو وی 700 بھی ان کی کلیکشن میں شامل ہے۔

نیرج چوپڑا کے پاس مہنگی گاڑیوں کے علاوہ مہنگی موٹربائکس بھی ہیں، جن میں ہارلے ڈیوڈسن 1200 روڈسٹر اور بجاج پلسار 220ایف قابل ذکر ہیں۔ ان کی مجموعی مالیت تقریباً 12 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید