• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسکرین گریب
اسکرین گریب

گوگل کے سافٹ ویئر انجینئر نے دنیا کا پہلا لباس مصنوعی ذہانت سے تیار کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹینا ارنسٹ نامی گوگل سے تعلق رکھنے والی سافٹ ویئر انجینئر نے دنیا کا پہلا ایسا لباس تیار کیا ہے جو مصنوعی ذہانت سے تیار کیا گیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سافٹ ویئر انجینئر نے اس لباس کی تیاری پر مشتمل مختلف ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

انہوں نے اس لباس کو ’روبوٹک میڈوسا ڈریس‘ کا نام دیا ہے۔

یہاں یہ واضح رہے کہ میڈوسا یونانی تہذیب میں ایک ایسی خاتون کو کہتے ہیں جو سانپ کے ساتھ رہتی ہے۔ کرسٹینا ارنسٹ کے اس سیاہ لباس پر سُنہرے سانپ موجود ہیں جو ٹیکنالوجی کی مدد سے حرکت کررہے ہیں۔

ان کے انسٹاگرام پر اب تک تقریباً 3 ملین فالوورز موجود ہیں۔ اس لباس کی تیاری پر مشتمل مختلف ویڈیوز کو مشترکہ طور پر تقریباً 28 ملین ویوز سے زائد حاصل ہوچکے ہیں۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید