• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس کے حملے میں اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 فلسطینی شہید

حماس کے حملے میں ہلاک ہونے والا اسرائیلی فوجی سارجنٹ عمر گنزبرگ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
حماس کے حملے میں ہلاک ہونے والا اسرائیلی فوجی سارجنٹ عمر گنزبرگ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جنوبی غزہ میں حماس کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی سارجنٹ عمر گنزبرگ کا تعلق پیراشوٹ بریگیڈ سے تھا۔

خان یونس، دیر بلاح، مغازی کیمپ پر اسرائیلی گولہ باری

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں۔

خان یونس، دیر بلاح اور مغازی کیمپ پر اسرائیلی فوج نے توپ خانے سے گولہ باری کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق خان یونس کےمشرقی علاقے میں طبی عملے کے رکن سمیت 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔

خان یونس کے مشرقی علاقے سے 75 ہزار سے زائد فلسطینی جبری بے گھر بھی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید