• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین ایتھلیٹ کے والدین نے مقابلہ جیتنے پر کیا دلچسپ تحفہ دینے کا وعدہ کیا؟

اسکیٹ بورڈر اریسا ٹریو ـــ فائل فوٹو
اسکیٹ بورڈر اریسا ٹریو ـــ فائل فوٹو

پیرس اولمپکس میں اسکیٹ بورڈنگ مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والی آسٹریلین ایتھلیٹ اریسا ٹریو کے والدین نے اولمپکس جیتنے پر بیٹی کو ایک دلچسپ تحفہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔

14 سالہ اسکیٹ بورڈر اریسا ٹریو گولڈ میڈل جیت کر سب سے کم عمر آسٹریلوی ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، گولڈ میڈل جیتنے کے بعد اریسا ٹریو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ میرے والدین نے وعدہ کیا تھا کہ اگر میں گولڈ میڈل جیتی تو مجھے تحفے میں بطخ ملے گی۔

اُنہوں نے بتایا کہ بطخ کی فرمائش میں نے خود اپنے والدین سے کی تھی کیونکہ بطخیں بہت پیاری ہوتی ہیں، میں ایک بطخ پالنا چاہتی ہوں اور پھر میں اسے چہل قدمی کرنے اور سکیٹ پارک میں بھی لے جا سکتی ہوں۔

اریسا ٹریو نے مزید بتایا کہ مجھے کتا یا بلی پالنے کی اجازت کبھی نہیں ملے گی کیونکہ ہم لوگ آج کل بہت سفر کر رہے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ بطخ پالنا شاید آسان ہوگا اور پتا نہیں کیوں لیکن بس مجھے بطخ ہی چاہیے‘۔

واضح رہے کہ اریسا ٹریو نے خواتین کے اسکیٹ بورڈنگ مقابلے کے فائنل میں 93.18 اسکور کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید