پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 589 پوائنٹس کی کمی ہوگئی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس کمی کے بعد 77 ہزار 980 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 945 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اسکی بلند ترین سطح 78 ہزار 886 پوائنٹس رہی۔
حصص بازار میں 41 کروڑ 51 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 22 ارب 24 کروڑ روپے رہی۔ اس طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک سو ایک ارب روپے کم ہو کر 10 ہزار 389 ارب روپے ہے۔