• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود برقرار رکھنے کا فیصلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اپریل اور مئی میں مہنگائی کی شرح دہرے ہندسوں تک پہنچ گئی۔ مئی میں بنیادی مہنگائی بڑھ کر 8.7 فیصد ہو گئی۔

بیان میں بتایا گیا کہ کھاتے پر دباؤ فی الحال اعتدال پسند ہے۔ سال 2026 میں جی ڈی پی کی ترقی 3.7 فیصد رہی جبکہ زرِ مبادلہ کے ذخائر 17.2 ارب ڈالر ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازع نے میکرو اکنامک حالات کو متاثر کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ 0.3 ارب ڈالر خسارے میں بدل گیا۔حکومت نے اخراجات روک کر مالیاتی خسارے کو کنٹرول کیا۔

مرکزی بینک کے مطابق نجی شعبے کے قرضوں میں تقریباً 13 فیصد اضافہ ہوا۔ 

تجارتی خبریں سے مزید