بھارت جی 7 کا باقاعدہ رکن نہیں ہے تاہم اسے جی سیون کے اجلاسوں میں مہمان ملک کے طور پر مدعو کیا جاتا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 1.4 ارب سے زائد آبادی، بڑی معیشت، ٹیکنالوجی کے شعبے نے بھارت کو عالمی اقتصادی نظام کا حصہ بنا دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی کوششوں میں بھارت اپنا حصہ ڈال رہا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے جی 7 میں مدعو کیا جاتا ہے۔
جی 7 کیا ہے؟
جی 7 دنیا کی 7 بڑی ترقی یافتہ معیشتوں پر مشتمل ایک غیر رسمی بین الحکومتی سیاسی اور اقتصادی فورم ہے۔
اس میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں جبکہ یورپی یونین بھی اس فورم میں شریک ہوتی ہے۔
یہ فورم عالمی معیشت، تجارت، سلامتی، ماحولیاتی تبدیلی، توانائی اور بین الاقوامی سیاسی مسائل پر مشاورت اور تعاون کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اگرچہ جی 7 کوئی باضابطہ بین الاقوامی تنظیم نہیں تاہم اس کے فیصلے اور پالیسی مباحث عالمی امور پر نمایاں اثر رکھتے ہیں۔