پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں تیزی دیکھی جارہی ہے جہاں 100 انڈیکس مسلسل دوسرے دن ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 118 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 80 ہزار 511 پر بند ہوا ہے۔
چار روز سے جاری تیزی کی لہر میں انڈیکس 10 ہزار 807 پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔
حصص بازار میں آج ایک ارب 23 کروڑ شیئرز کا کاروبار 69 ارب روپے میں طے ہوا ہے۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 72 ارب روپے بڑھ کر 20 ہزار 125 ارب روپے ہوگئی ہے۔