• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشیر میمن کو گورنر سندھ بنانے کی خبر کس نے چلوائی؟ جمیل الزمان نے بتادیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان نے بشیر میمن کو گورنر سندھ بنانے کی خبر سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

کراچی سے جاری بیان میں مخدوم جمیل الزمان نے کہا کہ بشیر میمن کو گورنر سندھ بنانے کی خبر سندھ کے ایک وزیر نے چلوائی۔

انہوں نے کہا کہ خبر اس لیے چلائی گئی تاکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ناراض ہوجائے اور حکومت میں عدم استحکام پیدا ہو۔

پی پی ایم این اے نے مزید کہا کہ حکومت کےلیے ایک ایک ووٹ بہت اہم ہے، خبر چلوانے کا مقصد وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کےلیے مشکل پیدا کرنا تھا۔

قومی خبریں سے مزید