• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے لاہور پہنچ گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے لاہور پہنچ گئی۔

لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے بنگلہ دیش ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں نجی ہوٹل پہنچایا گیا، شیڈول کے مطابق مہمان ٹیم آج آرام کرے گی۔

بنگلہ دیش ٹیم 14 اگست کو قذافی اسٹیڈیم میں پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی، تین دن تک ٹریننگ کے بعد 17 اگست کو بنگلہ دیش ٹیم اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی، مہمان ٹیم اپنے دورے کے دوران دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

سیریز کا پہلا میچ 21 اگست سے راولپنڈی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے کراچی میں شروع ہوگا۔ 

بنگلہ دیشی ٹیم کو پہلے 17 اگست کو اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم ڈھاکہ میں حالیہ صورتحال کی وجہ سے پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو اپنی ٹیم پہلے بھیجنے کی دعوت دی تھی۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی دعوت قبول کرتے ہوئے ٹیم پریکٹس کے لیے پہلے بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید