• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی، 589 پوائنٹس کم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز اتار چڑھاو کے بعد مندی کا رحجان،کے ایس ای100 انڈیکس 589پوائنٹس کی کمی،78ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رہی،62.61فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 101ارب 74 کروڑ 33لاکھ روپے کی بڑی کمی،کاروباری حجم 1.24 فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہو ا تاہم جلد ہی مالیاتی اداروں کی چند اہم سیکٹرز میں سرمایہ کاری سے مارکیٹ مثبت زون میں آگئی اور 100انڈیکس میں 317پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا لیکن دوپہر کے بعد ایک بار پھر فروخت کا دباو بڑھ گیا جس سے صورتحال پھر تبدیل ہو گئی اور 100انڈیکس 629پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار پوائنٹس کی حد سے بھی نیچے آگیا ،تاہم مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 589.30 پوائنٹس کی کمی سے 78569.59پوائنٹس سے کم ہو کر 77980.29پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس 176.02پوائنٹس کی کمی سے 25002.37پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 470.37پوائنٹس کی کمی سے 50430.74 پوائنٹس سے کم ہو کر 49960.36پوائنٹس پر آگیا، مجموعی طور پر مارکیٹ میں 444کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا۔

بزنس سے مزید