کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے اور چاندی کی قیمت میں استحکام، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2430ڈالر سے بڑھ کر 2439ڈالر فی اونس ہو گئی لیکن اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے پر برقرار رہی، پیر کوچاندی کی قیمت بھی 2850 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔