راولپنڈی (نمائندہ جنگ)9مئی مقدمات؛ عمران خان سمیت 500 ملزمان کیخلاف کی سماعت ملتوی، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت قبل از وقت قرار ،پولیس کو پوزیشن واضح کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت، اڈیالہ جیل میں کورٹ روم میں سماعت، وکلاء کی عمران خان کو دیکھتے ہی نعرے بازی،جج نےسختی سے روک دیا، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے عمران خان سمیت 500کے قریب ملزمان کیخلاف 9مئی مقدمات کی سماعت 22مئی تک ملتوی کر دی جبکہ بشریٰ بی بی کی بارہ مقدمات میں دائر درخواست ضمانت کو قبل از وقت قرار دیکر پولیس کو ایک ہفتے میں اپنی پوزیشن واضح کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تحریری طور پر آگاہ کیا جائے ۔