• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے روشن گھرانا پروگرام کی منظوری دیدی


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر روشن گھرانا پروگرام کی منظوری دے دی۔

صوبائی کابینہ اجلاس میں پروگرام کے تحت’اپنا گھر اپنی چھت‘ کے ماڈل گھر کی بھی منظوری دے دی۔

پنجاب حکومت کے پروگرام کے تحت شہر میں 5 مرلے اور دیہات میں 10 مرلے تک کے پلاٹ پر گھر بنانے کےلیے 15 لاکھ روپے ملیں گے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے پروگرام سے استفادہ کرنے والوں سے پہلے 3 ماہ تک ماہانہ قسط نہ لینے کی بھی ہدایت کی۔

کابینہ اجلاس میں انڈسٹریز کو براہ راست بجلی کی فراہمی کےلیے پنجاب گرڈ کمپنی کے قیام کی منظوری دی گئی جبکہ پنجاب بھر میں 100 یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کو سولر ہوم سیلوشن فراہم کیا جائے گا۔

دوران اجلاس مریم نواز نے کہا کہ 2 ماہ میں عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کےلیے ایک اور بہت بڑا پروجیکٹ لارہے ہیں۔

کابینہ اجلاس میں بھکی، بلوکی اور قائد اعظم سولر پارک سے ڈائریکٹ ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے انڈسٹریل پارک کو سستی بجلی فراہم کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

اس موقع پر لاہور میں الیکٹرانک بسیں چلانے کے پروجیکٹ کی منظوری دی گئی، رواں برس دسمبر میں 27 بسیں آجائیں گی۔

کابینہ نے 8 ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو ریونیو سروسز کےلیے رجسٹریشن ایکٹ 1908ء میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اس پر کہا کہ 8 ممالک میں اورسیز پاکستانیوں کو لینڈ رجسٹریشن اوراہم دستاویزات کی سروس فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارت، یو کے، یو ایس اے، اٹلی، قطر، بحرین اور اسپین میں بھی اوورسیز پاکستانیوں کو ریونیو سروسز فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس میں راولپنڈی سے مری تک کی ٹورسٹ گلاس ٹرین کی فزیبلٹی اسٹڈی کی منظوری دی گئی ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مری گلاس ٹورسٹ ٹرین سیاحت کی ترقی کےلیے نواز شریف کا بہت بڑا وژن ہے، مری کی سیاحتی ترقی کےلیے یہ ٹرین میرا خواب ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مری گلاس ٹرین صرف پنجاب کا نہیں پاکستان کا اپنی طرز کا پہلا منفرد پروجیکٹ ہے۔

قومی خبریں سے مزید