کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کے ایم سی اور شہر کے 25 ٹاؤنز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے اور شہر میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔مراد علی شاہ نے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اوربلدیات کے محکموں پر زور دیا کہ پراپرٹی ٹیکس سروے میں تیزی لائی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بلدیاتی باڈیز تشکیل دی جاچکی ہیں اور اب یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار میں رہ کر عوام اور شہر کو فائدہ پہنچائیں۔